پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئيے گئے واقعات دوسروں کو سُنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا (۱۴)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۵)(اپنے ذاتی نسخے کے) ''یادداشت'' والے صَفحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۶)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۷) اس حدیثِ پاک
''تَھَادَوْا تَحَابُّوْا''
ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''
(مؤطا امام مالک،الحدیث:۱۷۳۱،ج۲،ص۴۰۷)
پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (۱۸)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)