تیرتے ہوئے اس کی رفتار زیادہ سے زیادہ22.68میل فی گھنٹہ ہوتی ہے اور اُس وقت رفتار کی وجہ سے اُس کی طاقت 520گھوڑوں کی طاقت کے برابر ہوتی ہے۔ بلو ویل کا بچّہ پیدائش کے وَقت 25فٹ تک لمبا اور 7ٹن(یعنی 196مَن) سے زیادہ وزنی ہوتا ہے ۔ ۱۹۳۲ء میں 89فُٹ لمبی اور 119ٹن(یعنی 3332مَن) وزنی ایک بلو ویل مچھلی پکڑی گئی تھی،اِس مچھلی کی صِرْف زَبان کا وَزْن تین ٹن(یعنی 84مَن) تھا۔(ایک ٹن میں 28مَن اور ایک من میں 40 سیر ہوتے ہیں) (عجائبُ الْحَیْوانات ص۲۳۰ مُلَخَّصاً )
مَنارہ
یہ سَمُندر ی مچھلی ہے جو پانی میں مَنارے کی طرح سیدھی کھڑی ہو جاتی ہے اورپھر کِشتیوں پر اپنے آپ کو گر ا کر اُنھیں غَرَق کر دیتی ہے۔جب مَلّاح اِس کی آہٹ پاتے ہیں تو نَرسِنگھا اور سلفچی وغیرہ بجاتے ہیں تا کہ خوفزدہ ہو کر بھاگ جائے۔مَنارہ مچھلی کِشتی والوں کیلئے بَہُت بڑی آفت ہے۔ (حَیاۃُ الحَیَوان ج۲ ص ۴۴۷)
قُوقِی
یہ ایک عجیب وغریب مچھلی ہے،اس کے سر پر ایک بَہُت بڑا کانٹا ہوتا ہے ۔ جب بھوک لگتی ہے تو جس(بڑے سے بڑے) جانور کو بھی اپنا شکار بنانا چاہے اُس پر جاگِرتی ہے اور وہ جانور اُسے آئی روزی سمجھ کر نگل جاتا ہے اوریہ اندر پہنچ کراپنے کانٹے سے اُس کاپیٹ چیر کر باہَر آجاتی ہے!اوریوں اپنا شکار کرنے والے جانور کو خود شکار کر لیتی اور پھر اُسے مزے سے