جواب: کیوں نہیں ، یہ بھی اللہ ربُّ العزّت عَزَّ وَجَلَّ کی عنایت کی ہوئی نہایت لذّت والی نعمت ہے ۔ مچھلی کے سر میں سے عُموماً آنکھیں نکال کر پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ بڑی مچھلی کی آنکھوں کے نیچے کی چربی انتہائی لذید ہوتی ہے۔ مچھلی کے سر کی یخنی جسے شوربا یا سُوپ (SOUP)بھی کہتے ہیں ۔بینائی کی کمزوری اور دیگر کئی امراض کیلئے فائدے مند ہے ، باقاعِدگی سے یہ یخنی پینے سے آنکھوں کے چشمے اُتر سکتے ہیں ۔
مچھلی کے سر کی یخنی بنانے کا طریقہ
سُوال:مچھلی کے سر کییَخنی بنانے کا طریقہ بیان کر دیجئے۔
جواب:یخنی بنانے کا طریقہ بَہُت آسان ہے۔مچھلی کے سر کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے،اس کے بعد دھو کر نئے پانی میں ڈال کر مَعَ مِرْچ مَسالا اور حسبِ ضَرورت نمک چڑھا کر سُوپ بنا لیجئے۔ہر تین دن بعد صبح ناشتے سے قبل ایک پیالی نیم گرم پینا آنکھوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک آدَمی نے صِرْف تین پیالیاں پی تھیں کہ اُن کی عینک اُتر گئی ! مگر ضَروری نہیں کہ ہر ایک کی عینک اِسی طرح جلد اُتر جائے ۔اللہ ربُّ العزّتکی رحمت پر نظر رکھتے ہوئے استِقامت کے ساتھ پینا چاہئے۔
مچھلی کے سر کی یخنی کئی امراض کیلئے مفید ہے
سُوال: مچھلی کے سر کی یخنی اور کون کون سی بیماریوں میں کار آمد ہے؟