جواب:مچھلی کا تیل دراصل اُس کے جگر کاتیل ہوتا ہے،اِسے (COD LIVER OILٰٓ) کہتے ہیں ، اِس کا ایک چمَّچ پینا گَٹھیا یعنی جَوڑوں کے درد کیلئے مفید ہے ۔ ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جس طرح مچھلی کھانا مفید ہے اِسی طرح سے مچھلی کا تیل بھی اگر لمبے عرصے تک استِعمال کیا جائے تو فائدے سے خالی نہیں ۔اِس کے استِعمال سے خون کی نالیوں میں پیدا ہونے والی ابتِدائی رُکاوٹوں جن سے شِریانوں (یعنی دل کی چھوٹی رگوں ) کی سختی کی وجہ سے عارِضۂ قلب (یعنی دل کی بیماری) کا اندیشہ ہوتا ہے، سے تحفُّظ مل جاتا ہے۔ دل کی بیماری کا ایک سبب خون میں کولیسٹرول (CHOLESTEROL) کا اِضافہ بھی ہے ۔ کولیسٹرول خون کی نالیوں کے راستے یا تو تنگ کردیتا ہے یا بالکل ہی بند کر دیتا ہے، اس سے دل کی حَرَکت بند ہو کر موت واقِع ہو سکتی ہے۔مچھلی کا تیل خون کی رگوں کی دیواروں کو گڑھوں اور رُکاوٹوں سے بچاتا ہے کیونکہ ان ہی مقامات پر کولیسٹرول جمتا اور دَورانِ خون کیلئے رُکاوٹ بنتا ہے۔(یہ بات ہمیشہ یاد رکھنے والی ہے کہ سُنے سنائے اور کتابوں میں لکھے ہوئے عِلاج مُعالَجے اپنے طبیب کے مشورے کے بعد ہی کرنے چاہئیں کیوں کہ ہر ایک کی طَبعی کیفیت ایک طرح کی نہیں ہوتی ، بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی چیز کسی کیلئے مفید تو کسی کیلئے مُضِر(یعنی نقصان دِہ)ثابت ہوتی ہے)
مچھلی کے سر کے فوائد
سُوال:کیا ’’مچھلی کا سر ‘‘کھانے کے بھی فوائد ہیں ؟