Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
38 - 55
جواب:آپ کی صَواب دید پر ہے۔ماہِرین کا کہنا ہے : ہفتے میں کم از کم دو بار توضَرورمچھلی کھا لینی چاہئے ، اِس طرح دل کی بیماری سے تحفُّظ حاصِل ہو سکتاہے ،ایک اطِّلاع کے مطابِق’’ ویلز‘‘ میں ایسے2000 مریضوں پر تجرِبہ کیا گیا جن پر پہلی بار دِل کے مرض کا حملہ (HEART ATTACK ) ہوا تھا۔ ان میں سے جنہیں ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے کا مشورہ دیا گیا تھا اُن پر آیِندہ دو سال تک عارِضۂ قلب کا کوئی حملہ نہیں ہوا جب کہ اُن ہی مریضوں میں سے جنہیں مچھلی کھانے کا نہیں کہا گیا ، انہیں اگلے دو سال کے اندر عارِضۂ قلب (یعنی دل کے مرض)میں دوبارہ مبتَلا ہوتے دیکھا گیا۔ ایک امریکی طِبّی جَریدے میں شائِع ہونیوالی رَپورٹ کے مطابِق غذا میں مچھلی کا زائد استعمال مَثانے کے کینسر کی افزائش(یعنی بڑھو تری) کم کرنے کی بھر پور صلاحیَّت رکھتا ہے۔ طِبّی ماہِرین کے مطابق مچھلی کا باقاعدہ استعمال مثانے کے کینسر کو بڑھنے سے 50 فیصد تک روک سکتا ہے جس کے باعث اس مرض کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی کمی واقِع ہوسکتی ہے ۔ 
سُوال:مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینا کیسا؟
جواب: اَطِبّاکے مُطابِق مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے سفید داغ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ 

مچھلی کے تیل کے فوائد
سُوال: کیا مچھلی کا تیل بھی ہوتا ہے؟ اگرہاں تو اِس کے بھی کچھ فائدے بتادیجئے۔