Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
29 - 55
ڈھل جاتے ہیں ۔ ہر مسلمان کو صَحابۂ کرام عَلَيهِمُ الرِّضْوَان کی ان عظیم قربانیوں سے درْس حاصل کرتے ہوئے خدمتِ اسلام کیلئے کمربَستہ رہنا چاہئے ۔
	 
دل کا مریض ٹھیک ہو گیا
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزّ وَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک ، دعوتِ اسلامی کے ہر فرد کا یہ’’ مَدَنی مقصد‘‘ ہے: ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ‘‘ اِس مَدَنی مقصد کے حُصول کیلئے عاشِقانِ رسو ل کے مَدَنی قافِلے سُنَّتوں کی تربیت کیلئے شَہر بہ شَہر اور گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں ، ہر مسلمان کو مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن کر اس کی بَرَکتیں لُوٹنی چاہئیں ۔ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر پر نکلے ہوئے مقدّس افراد کی قد آوَر مچھلی کے ذَرِیْعے غیبی امداد کی حِکایت آپ نے ابھی مُلا حَظہ فرمائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزّ وَجَلَّ آج بھی جو اِخلاص کے ساتھ اسلام کی خدمت کی تڑپ لے کر  گھروں سے نکلتے ہیں وہ محروم نہیں رَہتے ۔اِس ضِمْن میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بَہارمُلا حَظہ فرمایئے:۔بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے دل کی دو نالیاں بند ہیں ، اینجیوگرافی (ANGIOGRAPHY) کروا لیجئے۔علاج پر ہزارہا روپے کا خَرْچ آتا تھا، یہ بے چارے غریب گھبرائے ہوئے تھے ، ایک اسلامی بھائی نے ان پر