Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
22 - 55
مچھلی پکانے کا طریقہ
سُوال:کیا مچھلی پکانے کا کوئی مخصوص طریقہ ہے؟
جواب: مچھلی پکانے کے کئی طریقے ہیں : سب سے بہتر یہ ہے کہ نمک مَسالا چڑھا کر کوئلوں پرسینک لی جائے ،اووَن (OVEN)میں بھی سینک سکتے ہیں ۔ بَہُت زیادہ پکا کر یا تیز آنچ پر تل کر کھانے سے اِس کے فائدے میں کمی آجاتی ہے ۔ہمارے(یعنی سگ مدینہ عفی عنہ کے) گھر میں مچھلی پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے چند گھنٹے پانی کے برتن میں بھگو کر رکھ دیتے ہیں ،اِس طرح کرنے سے اِس کی بو میں کافی کمی آجاتی ہے ۔ سالن بنانے میں تیل کے علاوہ صِرْف چار چیزیں یعنی نمک ،مِرْچ ، پسا ہوا لہسن او ر پسا ہوا خشک دھنیا استِعمال کرتے ہیں ،اِس طرح اگر’’فرائی پان‘‘ میں جلا کر مَسالا خشک کر لیں تو مچھلی کی نہایت لذیذ ڈِش بن جاتی ہے۔مَسالا بِغیر خشک کئے بھی کھا سکتے ہیں اور حسبِ ضَرورت پانی ڈال کر شوربا بھی بنایا جاسکتا ہے۔تحریر کردہ کے علاوہ ہمارے یہاں مچھلی پکانے میں عُمُوماً اور کوئی چیز مَثَلاً پیاز ، آلو ، کالی مِرْچ وغیرہ نہیں ڈالتے۔ہاں بُملا نامی ایک نرم مچھلی آتی ہے اُس میں دیکھا ہے مذکورہ مسالے کے علاوہ ٹماٹر بھی ڈالتے ہیں ۔اگرمَسالایا شوربا زیادہ کرنا ہو تو پسا ہوا لہسن اور خشک دھنیا دُگنی تِگنی بلکہ اِس سے بھی زیادہ مقدار میں دل کھول کر ڈال سکتے ہیں ۔ کبھی تجرِبہ کر کے دیکھ لیجئے ،ہو سکتا ہے شُروعات میں صحیح نہ بن پائے ،جب ہاتھ بیٹھ