جواب: کیمیکل ڈالنے یا کرنٹ چھوڑنے کے طریقے شَرْعی اعتبار سے جائز نہیں کہ اس سے مچھلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر موذی آبی مخلوق بھی بلا وجہ ہلاک ہوگی۔
کیمیکل سے ماری ہوئی مچھلیاں کھانا کیسا؟
سُوال:بم یا کیمیکل کے ذریعے ماری ہوئی مچھلیاں کھانے کی اجازت ہے یا نہیں ؟
جواب: اگر ان میں زہر یلا اثر وغیرہ نہ ہو تو کھانا بلا شبہ جائز ہے۔
بم دھماکے سے مچھلیاں مارنا کیسا؟
مچھلی کے بارے میں ’’فیصلہ فِقہی بورڈ،دِہلی ‘‘ (۱۶جُمادَی الاولٰی ۱۴۲۴ھ مطابق 2003-7-17)کا منظور شدہ ایک سُوال اور اُس کا جواب پڑھئے اور معلومات میں اضافہ کیجئے:
سُوال: مچھلیاں پکڑنے کے لیے ایک بم پھوڑا جاتا ہے جس سے مچھلیاں پانی میں ہی مرجاتی ہیں پھر انھیں پکڑ کر بازار میں لایا جاتا ہے ،ہمیں علم نہیں ہے کہ یہ مچھلی پانی میں مری یا پانی کے باہَر!ایسی صورت میں ان مچھلیوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: {۱}بم دھماکے سے مری ہوئی مچھلیوں کو کھانا جائز ہے (کیوں ) کہ اس کی موت کا سببِ ظاہر(یعنی ظاہِری وجہ) معلوم ہے ۔ حرام صرف وہ مچھلی ہوتی ہے جس کے مرنے کا کوئی سبب ِظاہر(یعنی ظاہری سبب ) نہ معلوم ہو ، نہ ہی کوئی علامت سببِ موت پر دالّ(ثُبوت بنتا) ہو یعنی یہمُتَعَیَّن (یعنی قرار پا چکا )ہو کہ وہ اپنی موت آپ