Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
10 - 55
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اُذْکُرُوا          اللہ			اللہ	     اللہ	 اللہ	 اللہ
 صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غافِل مچھلیاں کھانا کیسا؟
سُوال: تو کیا ’’غافِل مچھلیاں ‘‘ نہیں کھانی چاہئیں ؟
جواب: ایسا نہیں ہے، مچھلیاں کھاناحلال ہے۔
کون کون ساآبی جانورحلال ہے؟
سُوال:پانی کا کون کون سا جانور حلال ہے؟
جواب: مچھلی کے علاوہ پانی کا ہر جانور حرام ہے جیسا کہ فُقَہائِ اَحْناف رَحمَہُمُ اللہُ تعالی فرماتے ہیں : ’’پانی کے ہرجانور کا کھانا حرام ہے سِوائے مچھلی کے کہ اس کا کھانا حلال ہے۔‘‘ (عالمگیری ج۵ ص ۲۸۹)اِمام بُرہان الدِّین مَرغِینانی قُدِّسَ سِرُّہُ النوُّرانی فرماتے ہیں :’’پانی کا کوئی جانور نہیں کھایا جائے گاسوائے مچھلی کے، یہاں تک کہ بَہُت چھوٹی مچھلی، سانپ نُما مچھلی اور مچھلی کی دیگر اَقْسام بھی کھا سکتے ہیں ۔‘‘          (ھِدایَہ ج۴ص۳۵۳)
مچھلی کی تعریف 
سُوال:مچھلی کی تعریف بتا دیجئے ؟
جواب:دعوتِ اسلامی کے دارُالافتا کے ایک مفتی صاحب کی معلوماتی تحقیق قدرے الفاظ