Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
21 - 415
مقدَّمہ
    اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تمام نعمتوں پر اور اس نے جو اپنی حمد کرنے کی توفیق عطا فرمائی اس پر اس کا شکر ہے، اور درودوسلام ہو تمام رسولوں کے سردار حضرت سیِّدُنامحمدمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر جواللہ عَزَّوَجَلَّ کے نبی ،رسول اور بندہ خاص ہیں اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آل ، اصحاب ،آپ کے خلفاء اورآپ کے وزراء پررحمتیں ہوں۔

                                   امَّابعد!

    (حجۃالاسلام امام محمدغزالی علیہ رحمۃاللہ الوالی فرماتے ہیں)مجھ پر اپنے کچھ سفروں کے دوران یہ بات ظاہر ہوئی کہ میں اپنی کتاب ''احیاء علوم الدین''کا خلاصہ مرتب کردوں کیونکہ اس کے بہت زیادہ ضخیم ہونے کی وجہ سے اس سے نفع حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی پس میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے توفیق و بھلائی چاہتے ہوئے اور نبئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اس کام کا آغاز کیا۔(جوپایہ تکمیل تک پہنچا)

    اس خلاصہ کے چالیس ابواب ہیں جو چار حصوں پرمشتمل ہیں :

    (۱)۔۔۔۔۔۔عبادات(۲)۔۔۔۔۔۔عادات(۳)۔۔۔۔۔۔مہلکات (۴)۔۔۔۔۔۔منجیات



                 اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی سیدھی راہ کی توفیق بخشنے والا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Flag Counter