Brailvi Books

28 کلِماتِ کفر
9 - 17
 پڑتی ہے اس لیے جلد اُٹھالیتا ہے ( یہ سن کر معنیٰ سمجھنے کے باوجود عُموماً لوگ ہاں میں ہاں ملاتے یا تائید میں سر ہلاتے ہیں ان سب پر بھی حُکم کفر ہے) {26} کسی کی موت پر کہا: یااللہ! اس کے چھوٹے چھوٹے بچّوں پر بھی تجھے ترس نہ آیا! {27} جوان موت پر کہا:   یااللہ  !  اس کی بھری جوانی پر ہی رَحم کیا ہوتا۔  اگر لینا ہی تھا تو فُلاں بُڈّھے یا بڑھیا کو لے لیتا{28} یا اللہ !  آخر اس کی ایسی کیا ضرورت پڑ گئی کہ ابھی سے واپس بُلالیا۔ 
تجدیدِ ایمان (یعنی نئے سرے سے مسلمان ہونے) کا طریقہ
کفر سے توبہ اُسی وقت مقبول ہو گی جبکہ وہ اُس کفر کو کفر تسلیم کرتا ہو اوردل میں اُس کفر سے نفرت و بیزاری بھی ہو۔  جو کفرسرزد ہوا توبہ میں اُس کاتذکِرہ بھی ہو۔  مَثَلاً جس نے ویزا