اِعتراض کرتے ہوئے کہا : اے میرے رب ! تُو مجھ پر کیوں ظُلم کرتا ہے ؟ حالانکہ میں نے تو کوئی گناہ کیا ہی نہیں ۔ تو وہ کافرہے۔
فَوتگی کے موقَع پر بکے جانے والے کُفریات کی مثالیں
{23} کسی کی موت ہوگئی اِس پر دوسرے شخص نے کہا : اللہ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ {24} کسی کا بیٹا فوت ہوگیا، اُ س نے کہا : ’’ اللہ کو اس کی حاجت ہو گی ‘‘ یہ قول کفر ہے کیونکہ کہنے والے نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو محتاج قرار دیا۔ (فتاوٰی بزازیہ مع عالمگیری ج ۶ص ۳۴۹) {25} کسی کی موت پر عام طور پر بک دیتے ہیں : اللہ کو نہ جانے اِس کی کیا ضرورت پڑگئی جو جلدی بُلالیا یا کہتے ہیں : اللہ کو بھی نیک لوگوں کی ضرورت