دیا تو مجھے پیدا ہی کیوں کیا! یہ قول کفر ہے۔ (مِنَحُ الرَّوض ص ۵۲۱ ) {18} کسی مسکین نے اپنی محتاجی کو دیکھ کر یہ کہا : یااللہ! فُلاں بھی تیرا بندہ ہے، اسے تُو نے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور ایک میں بھی تیرا بندہ ہوں مجھے کس قَدررنج و تکلیف دیتا ہے۔ آخِر یہ کیا انصاف ہے؟ (عالمگیری ج ۲ ص ۲۶۲) {19} کہتے ہیں : اللہ صَبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، میں کہتا ہوں یہ سب بکواس ہے {20} جن لوگوں کو میں پیار کرتا ہوں وہ پریشانی میں رہتے ہیں اور جو میرے دشمن ہوتے ہیں اللہ ان کو بہت خوشحال رکھتا ہے{21} کافروں اور مالداروں کو راحتیں اور غریبوں اور ناداروں پر آفتیں ! بس جی اللہ کے گھر کا تو سارا نِظام ہی اُلٹا ہے {22} اگر کسی نے بیماری،بے روزگاری ، غربت یا کسی مصیبت کی وجہ سے اللہ پر