یہ کہنا کُفرہے۔ (البَحرُ الرَّائق ج۵ ص ۲۰۹) {10} اللہ نے ہمیشہ بُرے لوگوں کا ساتھ دیا {11} اللہ نے مجبوروں کو اور پریشان کیا ہے۔
تنگدستی کے باعث بکے جانے والے کفریات کی مثالیں
{12} جو کہے: ’’ اے اللہ! مجھے رِزق دے اور مجھ پر تنگدستی ڈال کر ظلم نہ کر۔‘‘ ایساکہنا کفرہے۔ (فتاوی قاضی خان ج ۳ ص ۴۶۷) {13} بعض لوگ جو اِزالۂ قرض و تنگدستی یا دولت کی زیادَتی کیلئے کُفّار کے یہاں نوکَری کی خاطِریا ویزا فارم پر یا کسی طرح کی رقم وغیرہ کی بچت کیلئے درخواست پر خودکو عیسائی (کرسچین ) ، یہودی،قادِیانی یا کسی بھی کافر و مرتد گروہ کا ’’فر د’‘ لکھتے یا لکھواتے ہیں ان پر حکم کفر ہے {14} کسی سے مالی مدد کی درخواست