ابھی تک تو ذرا اچّھی نہیں بنائی {6} شاید اس کے خزانے میں میرے لیے کچھ بھی نہیں ، میری دُنیاوی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوئیں ، زندَگی بھر میری کوئی دُعا قَبول نہیں ہوئی ، جس کو چاہا وہ دُور چلا گیا، ہر خواب میرا ٹوٹا، تمام ارمان کُچلے گئے، اب آپ ہی بتائیں میں اللہ پر کیسے ایمان لاؤں ؟ {7} ایک شخص نے ہماری ناک میں دم کررکھا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ اللہ بھی ایسوں کے ساتھ ہوتا ہے {8} جس شخص نے مصیبتیں پہنچنے پر کہا: اے اللہ! تُو نے مال لے لیا، فُلاں چیز لے لی، اب کیا کرے گا؟ یا اب کیا چاہتا ہے؟ یا اب کیا باقی رہ گیا ؟ یہ قول کفر ہے{9} جو کہے : ’’ اللہ نے میری بیماری اور بیٹے کی مَشَقَّت کے باوُجُود اگر مجھے عذاب دیا تو اُس نے مجھ پر ظلم کیا۔ ‘‘