نیک اعمال برباد ہوجاتے ہیں ، اگر حج کرلیا تھا تو وہ بھی گیا، اب بعد تجدید ایمان (یعنی نئے سرے سے مسلمان ہو نے کے بعد) صاحبِ اِستطاعت ہونے (یعنی شرائط پائے جانے ) پر نئے سِرے سے حج فرض ہوگا۔
مشکلات کے وَقت بکے جانے والے کفریات کی مثالیں
{1} بطورِ اعتراض کہنا: وہ شخص لوگوں کے ساتھ کچھ بھی کرے اللہ کی طرف سے اُس کوفُل (FULL ) آزادی ہے {2} بطورِ اعتراض یوں کہنا: کبھی ہم فُلا ں کے ساتھ تھوڑا کچھ کرلیں ، اللہ ہمیں فوراً پکڑ لیتا ہے{3} اللہ نے ہمیشہ میرے دشمنوں کا ساتھ دیا ہے {4} ہمیشہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر بھی دیکھ لیا کچھ نہیں ہوتا {5} اللہ نے میری قسمت