Brailvi Books

28 کلِماتِ کفر
15 - 17
چاہے دنیا میں بظاہر وہ نیک نَمازی اور تہجُّد گزار و پرہیزگار ہی کیوں نہ رہا ہو! خُدا کی قسم !  جہنَّم کا عذاب کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔  کفر کی موت مرنے والوں کو لَوہے کے ایسے بھاری گُرزوں  (یعنی ہتھوڑوں ) سے فرشتے ماریں گے کہ اگر کوئی گُرز (یعنی ہتھوڑا) زمین پر رکھ دیا جائے تو تمام جِنّ و اِنس  (یعنی جنات و انسان) جمع ہو کر بھی اُس کو اُٹھا نہیں سکتے۔  بختی اُونٹ  (یعنی ایک قسم کے اونٹ جو سب اونٹوں سے بڑے ہوتے ہیں ) کی گردن برابر بچھُّواور اللہ عَزَّ وَجَلَّجانے کس قدر بڑے بڑے سانپ کہ اگر ایک مرتبہ کاٹ لیں تو اُس کی سوزش ، دَرد، بے چینی چالیس برس تک رہے۔ سر پر گرم پانی بہایا جائے گا۔  جہنَّمیوں کے بدن سے جو پیپ بہے گی وہ پلائی جائے گی۔   خار دار (یعنی کاٹنے دار)