Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
456 - 692
 افسوس! میں نے نہ کوئی نیکیاں آگے بھیجی ہیں نہ ہی کوئی اچّھا گھر تیّار کیا ہے۔ مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : پھر تو تجھے اُس بھڑکتی آگ کی طرف لے جایا جائے گا جو تیرا گوشت پوست نوچ لیگی۔ یہ کہہ کر مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اُس کی روح قبض کر لی اور وہ مُردہ ہو کر گر پڑا ۔ گھر میں کُہرام پڑ گیا ، چیخ و پکار اور رونا دھونا مچ گیا ۔ اِس واقِعے کے راوی حضرتِ سیِّدُنا یزید رقاشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: اگر ان سوگواروں کو اُس کے '' بُرے انجام''کا پتا چل جاتا تو اِس سے بھی زیادہ رونا دھونا مچاتے۔
 (اِحیاءُ العلوم ج 5ص 216)
موت کے وَقْت سَلْبِ ایمان کا اندیشہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا کی بے انتِہا مَحَبّت ، حلال و حرام کی پرواہ کئے بِغیردَھن کمانے کی دُھن اور گناہوں کی کثرت کی نُحُوست بسا اوقات دل سے دین و ایمان کی قدرومَنزِلَت نکال دیتی ،  کُفر پر خاتِمے کا سبب بنتی اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونک دیتی ہے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ
Flag Counter