Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
454 - 692
 ہیں ان پر حکمِ کفر ہے۔
''میں قادِیانی ہو جاؤں گا'' کہنا کیسا؟
سُوال:کسی سے مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہنا یا لکھنا کہ اگر آپ نے میرا کام نہ کیا تو میں قادِیانی یا کرسچین ہو جاؤں گا۔ یہ کیسا؟
جواب:کہنے والاکہتے ہی کافر ہوگیا۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:''عَزمِ کُفر (یعنی کافر ہونے کا ارادہ کرنا )فی الحال(یعنی ابھی سے ہی) کُفر ہے۔''
   ( فتاوٰی رضویہ ج15ص293)
ایک مغرور کا عبرتناک انجام
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم سب کو ایمان کی حفاظت کی ضَرور ضَرور ضَرور فکر کرنی چاہئے۔فُضُول بک بک کی عادت ، گناھوں کی بُری خَصلت، بے باکی وغفلت اورغُرورو نَخْوَت و غیرہ بڑے خطرناک باطِنی امراض ہیں۔ان وُجوہات کی بِنا پر یا دوسروں کو بِلااجازتِ شَرْعی جھاڑنے، لِتاڑنے کی بُری لت وغیرہ کے سبب ایمان برباد ہو گیاتو کیا ہو گا !حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام
Flag Counter