Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
453 - 692
ویزا فارم پر خود کو کرسچین لکھنا کیسا؟
سُوال:مسلمان ایجنٹ نے کسی مسلمان کو ویزا فارم پر اپنے آپ کوکرسچین لکھنے کا مشورہ دیا تو کیا حکم ہے؟
جواب:مشورہ دینے والے ایجنٹ کا ایسا مشورہ دینا کفر ہے۔ جس کو مشورہ دیا گیا اُسے لازِم ہے کہ وہ اس مشور ے کو مُسْتَرَد کر دے(یعنی نہ مانے)فتاوٰی عالمگیری میں ہے :''دوسرے کو کافر ہونے کا حکم یا مشورہ دینے والے پر حکمِ کفر ہے،خوا ہ جس کو حکم یا مشورہ دیا گیا وہ کفر کرے یا نہ کرے۔
(فتاوٰی عالمگیری ج 2 ص 276 )
نوکَری کی خاطِر جھوٹ موٹ خود کو یہودی لکھنا کیسا؟
سُوال: کُفّار کے مَمَالِک میں نوکَری حاصل کرنے کیلئے ویزا فارم پر اپنے آپ کو جھوٹ مُوٹ یہودی لکھ دینا کیسا ہے؟
جواب:کفر ہے ۔ بعض لوگ جو اِزالۂ قرض و تنگدستی یا دولت کی زیادتی کیلئے کُفّار کے یہاں نوکری کی خاطِریا ویزا فارم پر یا کسی طرح کی رقم وغیرہ کی بچت کیلئے درخواست پر خودکو عیسائی(کرسچین)، یہودی،قادِیانی یا کسی بھی کافِر و مُرتد گُروہ کا''فر د'' لکھتے یا لکھواتے
Flag Counter