جواب:اِسی طرح کے ایک سُوال کا جواب دیتے ہوئے فَقیہِ ملّت حضرتِ علامہ مولینا مفتی جلالُ الدّین احمد امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: اگر زید نے یہ کہا کہ اللہ و رسول ایک ہیں اورمُراد یہ تھی کہ بَاِعتِبارِ ذات ایک ہیں تو یہ کُفر ہے اور اگر مُراد یہ تھی کہ بَاِعتِبارِ اطاعت ایک ہیں کہ رسول کی اِطاعت اللہ کی اِطاعت ہے اور اللہ کی اِطاعت رسول کی اطاعت ہے تو کفر نہیں۔ مگر ایسے کلمات سے جو مُوہمِ شِرک یا کُفر( یعنی ایسی باتیں جس سے ذہن کفریہ یا شرکیہ معنیٰ کی طرف سبقت کرتا ہو)اِحتراز(یعنی بچنا) واجِب ہے اور یہ کہنا کہ''چاہے میں اِس کہنے سے کافِر ہی کیوں نہ ہو جاؤں''چُونکہ اِس میں کُفر کے ساتھ اپنی رِضا (مندی) ظاہِر کر رہا ہے ۔ لہٰذا یہ بھی کُفر ہے ۔ فتاوٰی عالمگیری جلد2 صفحہ235 میں ہے: