Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
451 - 692
 قَباحتوں (سخت بُری باتوں)اور رُسواکُن مُنکَرات(اور رسوا کرنے والی شرعی ممنوعات ) پر مشتمل ہوتی ہیں اور حرام سے خوش ہونا (بھی)حرام ہے جیسا کہ دُرِّ مختار وغیرہ میں تصریح فرمائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ پاک بر تر اور خوب جاننے والا ہے۔
(تفصیلی معلومات کیلئے فتاوٰی رضویہ جلد23صَفْحَہ23 5تا 526 کا مطالعہ فرما لیجئے)
ارادۂ کفر کے بارے میں سُوال جواب
سُوال:کسی  شخص نے یہ جُملہ کہا:'' اگر میرا فُلاں کام نہ ہوا تو میں کافِر ہوجاؤں گا۔'' تو کیا حُکْم ہوگا؟
جواب:وہ  شخص یہ کہتے ہی کافِر ہوگیا کہ یہ ارادہ ٔ کُفْر ہے اور ارادۂ  کُفر بھی کُفْر ہے۔ فتاوٰی عالمگیری جلد2 صَفْحَہ279 پر ہے:بیوی نے شوہر سے کہا، اگرتُو نے آئندہ مجھ پر زیادَتی کی یا میرے لیے یہ چیز نہ خریدی تو میں کافِرہ ہو جاؤں گی تو وہ ابھی سے ہی کافِرہ ہو گئی۔
''اللہ و رسول ایک ہیں ''کہنا کیسا؟
سُوال:زَید نے کہا:میں کہتا ہوں:''اللہ و رسول ایک ہیں، اس کہنے سے
Flag Counter