Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
446 - 692
گھر میں کُفّار کے بُتوں کی تصاویر آویزاں کرنا
سُوال:اپنے گھر میں کُفّار کے بُتوں کی تصاویر آویزاں کرنا کیسا ہے؟
جواب :میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں: ''بُتوں کی ناپاک تصویروں کو دیواروں پر آویزاں کرنا اگر وَیسے عادت کے طور پر ہو کہ اس کو پاگل لوگ مکانات کی زِینت سمجھتے ہیں اور کسی کُفرکی طرف تَجاوُز نہ کیا ہوتویہ(اگر چِہ کفر نہیں مگر)خبیث ترین کبیرہ گناہ ہے جو جہنَّم میں لے جانے والا، فِرِشتوں کو دُور اورشيطانوں کوقريب کرنے والا ہے ۔ اور اگریہ کام کُفّار کی رَسم کو پسند کرتے ہوئے اور دَوزَخیوں کے معبودوں کی تعظیم کے طور پر کیا ہو تو یہ صریح کُفر ہے جو اس کی تکفیر کا باعث ہے۔
  (فتاوٰی رضویہ ج13ص 487)
کافر کے پاس نوکری کرنا کیسا؟
سُوال:کافِر کے پاس نوکری کرناکیسا؟
جواب :میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں: کافر کی نوکری مسلمان کے
Flag Counter