Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
444 - 692
 تعالٰی اَعلم۔
(فتاوٰی رضویہ ج 14 ص674)
کُفّار کے تَہوار میں تحفے کالَین دَین
سُوال:کُفّار کے تَہوار کے موقع پر ان کو تحفے دینا کیسا ہے؟
جواب:حَرام ہے اور اگر ان کے تَہوار کی تعظیم کی نیّت ہو تو کُفر۔ چُنانچِہ میرے آقااعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:نَیر وز ، مہر گان (آتَش پرستوں کے تَہوار)کے نام پر تحائف کا دینا حرام اور کافِروں کے تَہواروں کی تعظیم مقصود ہو تو کُفر ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج 14 ص 673مُلَخَّصاً)
 فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں:جس نے نَیروز (یعنی آتَش پرستوں کی عید نَوروز)کے دن مَجوسیوں (یعنی آگ کی پوجا کرنے والوں)کی طرف (اس دن کی تعظیم کی نیّت سے)کوئی تحفہ مَثَلاً فَقَط انڈا بھی اگر بھیجا تو اُس نے

 کُفرکیا ۔
( مِنَحُ الرَّوض ص499)
جس نے کافِروں کے تَہوار کی تعظیم کے لئے کوئی کام کیا مَثَلاً کوئی شے خریدی اُس پر حکمِ کُفْر ہے۔
 (فتاوٰی قاضی خان ج 2ص469۔470 ملخَّصاً)
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی
Flag Counter