Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
442 - 692
شریک ہونا کیسا؟
جواب: صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:'' کُفّارکے مَیلوں ، تَہواروں میں شریک ہو کر ان کے مَیلے اورجُلوسِ مذہبی کی شان وشوکت بڑھانا کُفر ہے۔''جیسے رام ليلا اور جنم اسٹمی اور رام نومی وغيرہ کے ميلوں ميں شريک ہونا۔
(بہار شریعت حصّہ 9 ص 184)
دَسَہرے میں شرکت فِقہی کُفر ہے یا کلامی؟
سُوال:ہندوؤں کے مذہبی تہوار مَثَلاً دَسہرے میں شرکت کرنا کیسا؟ اگرکُفر ہے تو فِقہی کُفر ہے یا کلامی کُفر ؟
جواب:یہ فقہی کفر ہے۔اِ س کوکفرِلُزومی بھی بولتے ہیں ۔ فِقہی کُفرکا مُرتکِب اسلام سے خارِج نہیں ہوتا ،نہ اُس کا نکاح ٹوٹتا ہے نہ بَیعت۔ نیز اُس کے نیک اَعمال بھی برباد نہیں ہوتے ۔تاہَم اُسے تَجدید ِایمان اور تجدیدِ نِکاح کا حکم دیا جاتا ہے۔ دَسہرے میں شرکت کے کلامی کُفر جسے اِلتِزامی کُفر بھی کہتے ہیں ہونے کی بھی صورت ہے جس سے آدَمی اسلام سے خارِج ہو جاتا
Flag Counter