| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:بچنا مناسِب ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کی خدمت میں پوچھا جانے والا سُوال اور اُس کے جواب کا اِقتِباس مُلاحَظہ ہو۔ سُوال:کیا فرماتے ہیں عُلَمائے دین اِس مسئلہ میں کہ اگر کوئی کافِر ایک برتن میں کھانا کھائے اور برتن میں کچھ کھانا باقی رہے تو باقی کھانا مسلمان کھا سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب:اللہ تعالیٰ کی بے شُمار رحمتیں حضرتِ شیخ سعدی قُدِّسَ سِرُّہ، پر کہ فرماتے ہیں:
نِیْم خُوْردَۂ ِ سَگ ہَم سَگ را شاید (کُتے کا جُھوٹا کتّے ہی کے لائق ہے یعنی وُہی کھائے)
(فتاوٰی رضویہ ج21 ص 667)
کافِر کو تعویذ دینا کیسا؟
سُوال:کیا کافر کو تعویذدے سکتے ہیں؟
جواب:صرف ہِندِسات(یعنی اَعداد)والے تعویذات دے سکتے ہیں۔ آیات اوراللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ناموں والے تعویذات نہ دیئے جائیں۔ چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت،