Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
439 - 692
اولیاء سے مَحَبَّت اور کُفّار سے عَداوَت فرضِ اعظم ہے
 میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت مولیٰنا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرحمٰن فرماتے ہیں:ہر مسلمان پر فرضِ اعظم ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے تمام دوستوں (یعنی نبیوں،صحابیوں اور ولیوں وغیرہ )سے مَحَبَّت اور اس کے سب دشمنوں (یعنی کافِروں ، بدمذہبوں ، بے دینوں اور مُرتَدوں ) سے عداوت رکھے۔''
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کافِروں کے پاس پڑھنے ، ان کے ساتھ مل جُل کر کام کاج کرنے اور ان کی صُحبت اختیار کرنے میں ایمان کیلئے سخت خطرہ رہتا ہے کیوں کہ وقتاً فوقتاً دورانِ بات وہ کُفرِیّات بکتے ہیں اور اگر شاگرد یا مُلازِم وغیر ہ نے معنیٰ سمجھنے کے باوُجُود کسی قطعی کُفر پر مبنی جُملے پر مُرُوَّتاً بھی ہاں میں ہاں کر دی تو اس کابھی ایمان برباد ہوگیا۔ اللہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ ہمارا ایمان سلامت رکھے ۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کافِر کا جُھوٹا کھانا
سُوال:کافر کا جُھوٹا کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
Flag Counter