جواب:اس طرح کے ایک سُوال کے جواب میں وقارُ المِلّت حضرتِ مولیٰنا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری رَضوی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:مسلمان کو کسی غیر مسلم کے ساتھ دوستی اور مَحَبَّت کے تَعَلُّقات رکھنا جائز نہیں ۔ لہٰذا صورتِ مَسْئُولہ میں ایک ساتھ کھانا پکانا اور مَحَبَّت کے تَعَلُّقات قائم رکھنا جائز نہیں۔ اگر غیر مسلم کھانا وغیرہ فروخت کرتا ہے تو اُس سے وہ چیزیں خرید کر کھانا جائز ہیں جن میں گوشت کی مِلاوٹ نہ ہو، گوشت غیر مسلم کا پکایاہوا مسلمان خرید کر بھی نہیں کھا سکتا ۔(1)لہٰذا سب لوگ جب ایک مکان میں رہتے ہیں تو مسلمانوں کو اپنے کھانے پینے کا انتِظام علیٰحدہ کرنا چاہئے۔