Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
437 - 692
 صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ دِلپذیر ہے:جس نے کسی بد مذہب کی(تعظیم و)توقیر کی اُس نے دین کے ڈھا دینے پر مدد دی۔
 (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرانِیّ  ج5ص118حدیث 6772 )
 میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوٰی رضویہ شریف جلد21 صَفْحَہ 184پر فرماتے ہیں:سُنیّوں کو غیر مذہب والوں سے اِختِلاط(میل جول)ناجائز ہے خُصُوصاً یُوں کہ وہ (بدمذہب)افسر ہوں یہ (سُنّی )ماتحت ۔ قالَ اللہ تعالٰی(یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے):
 وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿68﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اورجو کہیں تجھے شیطان بُھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (پ7 الانعام 68)
 رحمتِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے:تم ان سے دُور رہو اور وہ تم سے دُور رہیں، 

 کہیں تمہیں گمراہ نہ کر دیں اور فتنے میں نہ ڈال دیں۔
( مقدمہ صحیح مسلم ص9حدیث 7)
کُفّار کے ساتھ مشترکہ کھانا پکانا کیسا؟
سُوال:پاکستان کے باہَر ملازَمت کرنے والے چَھڑے افراد جن میں
Flag Counter