Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
436 - 692
سے نقل کرتے ہیں:اگر ذمّی(1)کو تعظیماً سلام کرے کافِر ہو جائے گا کہ کافِر کی تعظیم کُفر ہے۔
( دُرِّمُختارج 9 ص 681)
 اگر مجوسی کو بطورِ تعظیم ''اے استاد'' کہا کافِر ہو گیا۔
 (اَیضاً)
مطلب یہ ہے کہ اگر کافِر کے کُفر کو اچّھا جان کر تعظیم کریگا تو خود کافِر ہو جائے گا۔
بدمذہبوں سے سلام دعا کرنا کیسا؟
سُوال:بد مذہبوں کو سلام اور ان کے ساتھ مُصَافحہ(یعنی ہاتھ ملانا) وغیرہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:نہیں کر سکتے ۔سلطانِ عَرَب،محبوبِ رب عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:جو کسی بد مذہب کو سلام کرے یا اُس سے بَکُشادہ پیشانی ملے یا ایسی بات کے ساتھ اُس سے پیش آئے جس میں اُس کا دل خوش ہو،اس نے اس چیز کی تحقیر کی جو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے محمد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر اُتاری۔''
(تاریخ بغداد ج10 ص 262 )
 رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر،محبوبِ ربِّ قدیرعَزَّوَجَلَّ و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) جو کافِر اسلامی سلطنت کو جِزیہ ادا کرتا ہے اُس کو ذِمّی کہتے ہیں۔ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی کافِر ذِمّی نہیں، سب کے سب کافِر حربی ہیں۔
Flag Counter