| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
چُنانچِہ وہ بَدر میں مارا گیا ۔ اُبیِّ بن خَلف اس کا دوست تھا ۔ اُسے (یعنی عُقبہ بن مُعیط کو ) قِیامت میں اس(یعنی اُبی بن خلف)کی دوستی پر نَدامت ہو گی ۔ آیت کا شانِ نُزُول اگر چِہ خاص ہے مگر اس کا حکم عام ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایمان کے لئے دو چیزیں ضَروری ہیں۔ اچّھوں سے اُلفت ، بُروں سے نفرت ۔ اس لئے کُفّا ر ان دونوں(باتوں سے محرومی) پر کفِ افسوس ملیں گے ۔ کُفّار سے دینی مَحَبَّت رکھنی کُفر ہے اور دنیاوی مَحَبَّت ضُعفِ ایمان(یعنی ایمان کی کمزوری) ۔
(نورُالعرفان ص 577، 578 )
سُوال:کُفار کی جے پکارنا کیسا ہے؟
جواب: کُفر ہے ۔میرے آقااعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :کافِروں کی جے بولنا کُفر ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج 14ص 674)
کافر کی تعظیم کرناکیسا؟
سُوال:کافِر کی تعظیم کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟
جواب:اجازت نہیں۔میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت مولیٰنا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرحمٰن فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام