Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
434 - 692
جواب:جی ہاں۔کُفّار کی صحبت بخدا بَہُت بڑی آفت ہے اور اِس سے ایمان برباد ہو سکتا ہے اور جو کُفّار کی صحبت یا ان کے جلسوں میلوں میں شرکت کے باعِث ایمان برباد کر بیٹھے گا وہ کس قَدَر بد نصیب ہوگا ۔ کافِر کی دوستی کے سبب ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والا بروزِ قِیامت دستِ حسرت ملتے ہوئے جو کچھ کہے گااُس کا بیان کرتے ہوئے پارہ 19سورۃُ الفُرقان آیت نمبر28 تا 29میں ارشاد فرمایا جا رہا ہے :
یٰوَیۡلَتٰی لَیۡتَنِیۡ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیۡلًا ﴿28﴾لَقَدْ اَضَلَّنِیۡ عَنِ الذِّکْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیۡ ؕ
ترجَمۂ کنزالایمان:وائے خرابی میری !ہائے!کسی طرح میں نے فُلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا، بے شک اس نے مجھے بہکا دیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے۔ (پ19 الفرقان 28،29)
 مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:شانِ نُزُول:یہ آیت عُقبہ بِن مُعِیط کے مُتَعَلِّق نازل ہوئی جس نے اوَّلاً کلمہ پڑھ لیا تھا پھر اُ بَي بِن خَلف کے کہنے سے مُرتَد ہوگیا۔ (اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عطا کردہ علمِ غیب کے سبب)حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اُس (عُقبہ بن مُعیط) کے قتل کی خبر دی۔
Flag Counter