Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
88 - 199
سوال ۹ : کیا کرنسی نوٹ کو چاندی کے روپوں کے بدلے میں ایک معیّن مدت(Fixed Term) تک بطور قر ض بیچنا جائز ہے ؟

ا لجو ا ب    ہاں! جائز ہے بشرطیکہ نوٹ پر اسی مجلس میں قبضہ کرلیا جائے تاکہ دونوں اس حالت میں جدا نہ ہوں کہ دونوں پر ایک دوسرے کا دَین(Debt/Credit)ہو اور اس مسئلہ میں تحقیق یہ ہے کہ اگر نوٹ کوچاندی کے روپوں کے بدلے بیچا جائے تو یہ خرید و فروخت پیسوں کو چاندی کے روپوں کے بدلے بیچنے کی طرح ہے، بیع صَرف نہیں، کہ اس میں دونوں طرف سے قبضہ کرنا شرط ہو؛ کیونکہ بیع صَرف ایسی بیع کو کہتے ہیں جس میں ثمنِ خلقی( یعنی سونا اور چاندی، خیال رہے کہ سونا اور چاندی کسی بھی شکل میں ہوں ثمنِ خلقی ہیں، نوٹ اور مروّجہ سکے ثمنِ اصطلاحی ہیں) کو ثمنِ خلقی(Real Money)کے بدلے میں بیچا جائے، بیعِ صَرف(Money Exchange) کی یہ تعریف "بحر الرائق" و"درمختار" و غیرہما میں مذکورہے۔
("الدر المختار" في شرح" تنویر الأبصار"، کتاب الصرف، ج۷، ص۵۵۲، ملخصًا،)
    اور یہ بات تو ظاہرہے کہ نوٹ اور پیسے کو ثمنیت کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، بلکہ ان کا ثمن ہونا تو اس بنا پر ہے کہ لوگوں نے انہیں اپنے لئے اصطلاحی ثمن بنالیاہے۔

لہٰذا یہ جب تک چلتے رہیں گے ثمن ہیں، اور جب ان کا چلن ختم ہوجائے گا تو یہ
Flag Counter