تیار ہوجاتا ہے، اور اسی سالن سے دو وقت کا گزارہ کرتے ہیں۔
اسی طرح چراغ میں ایک دھیلہ(نصف پیسہ) کا تیل شام سے آدھی رات تک کے لئے کافی ہوتا ہے، اسی طرح سے میٹھے پانی کا بڑا مشکیزہ ایک دھیلے (نصف پیسہ) میں مل جاتا ہے جبکہ کچھ ہی عرصہ پہلے ایک دھیلے میں تین مشکیزے ملا کرتے تھے، ماچس کی ڈبیا بھی نصف پیسے میں مل جاتی ہے، نیز ہندوستان کا سب سے لذیذپھل جسے عربی میں" عَنبْ" (عین کے فتح اور نون ساکن) فارسی میں "اَنبہ" اور اردو میں" آم" کہتے ہیں نصف پیسہ میں بہت سے مل جاتے ہیں۔
اسی طرح سے جامن اور املیاں ایک چھدام (چوتھائی پیسہ) میں بہت سی مل جاتی ہیں، اور تمباکو والے پان کے عادی