Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
6 - 199
    مزید یہ کہ اس ''رسالے'' میں سود کی حدبندی کرکے جائز طریقوں پر نفع حاصل کرنے کی مختلف صور تیں بھی تحریر فرما ئی ہیں، ا لغرض !سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کا یہ ''رسالہ'' دلائل و براہین سے مزّین و آراستہ ہے ۔ اور اس''رسالے ''کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ''رسالہ ''کراچی ''یونیورسٹی''کے ایم ،اے ، کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔بہرحال عام قارئین کی آسانی کے لیے''مقدمہ'' میں اس''رسالے'' کاخلاصہ بھی پیش کردیا گیا ہے ۔     

    اس ''رسالہ''کو جدید طرز اور اچھے انداز میں پیش کرنے کے لیے تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' کے مَدَنی علماء نے خو ب کوششیں کی ہیں جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے: 



۱۔ آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔

۲۔ مشکل الفاظ اور فقہی اصطلاحات کے پیشِ نظر ترجمے کو آسان اردوزبان میں کرنے کی

کوشش کی گئی ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ''رسالہ'' پڑھنے میں دشواری نہ ہو۔

۳۔جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل فقہی اصطلاحات کا انگلش میں ترجمہ کردیا گیاہے اور

''رسالہ''کی ابتداء ہی میں ان تمام اصلاحات کو چند فائدوں کے ساتھ جمع کردیا گیا

ہے جنہیں یاد رکھ کر یہ''رسالہ''بآسانی سمجھا جاسکتا ہے ۔ 

۴۔ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ 

۵۔آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ ( )، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))،

کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو
Inverted commas
'' '' سے
Flag Counter