بڑھتی گئی، یہاں تک کہ ان نوٹوں کے مقابلے میں سونے کی مقدار حکومت کے پاس انتہائی کم ہوگئی۔
اور اب حکومتوں کویہ فکرلاحق ہوگئی کہ اگر لوگوں نے ان نوٹوں کے بدلے سونے کا مطالبہ کیا تو ان کے مطالبے کیسے پورے کیے جائیں گے ؟کیونکہ نوٹ زیادہ تعدا د میں ہیں اور ان کے مقابلے میں سونا کم مقدارمیں۔
چنانچہ حکومتوں نے اس خطرہ کے پیش نظرنوٹ اپنے قبضہ و تصرف میں لے کر ایک مخصوص اور معیاری صورت دےدی اور باقی تمام بینکوں پر اس قسم کے نوٹوں کے چھاپنے پر پابندی عائد کر دی۔
اسی طرح حکومتوں کی جانب سے نوٹ کی سونے سے تبدیلی کو روکنے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات کیے گئے آخر کار نوٹ کی سونے سے تبدیلی کومکمل طور پرروک دیاگیا۔ چنانچہ اب نوٹ کے بدلے میں نوٹ ہی مل سکتاہے نہ کہ سونا، چاندی ۔ اور اب حکومتوں کے نزدیک نوٹ سونے یا چاندی کی رسید نہیں بلکہ الگ سے ایک مال یعنی ثمن اصطلاحی