Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
5 - 199
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پیشِ لفظ
الحمد للہ عزّوجّل!
ہماری یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے بزرگوں کی کتابیں آسان سے آسان انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے رہیں چنانچہ اس سلسلے میں سیدی اعلی حضرت،امامِ اہلِ سنت، رہبرِشریعت ،امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے کئی عربی ،اردو اور فارسی رسائل طبع ہوکر عوام وخواص سے خراجِ تحسین پاچکے ہیں اسی سلسلے

کی ایک اورکَڑی سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمۃ کا عرب و عجم میں نہایت ہی مشہور ومعروف رسالہ
''کفل الفقیہ الفاھم في أحکام قرطاس الدراھم''
بنام ''کرنسی نوٹ کے شرعی احکامات ''، پیشِ خدمت ہے، جس میں آپ علیہ رحمۃ الرحمن سے ایسے بارہ سوالات کیے گئے ہیں جن کا تعلق کرنسی نوٹ کے مسائل سے تھا چنانچہ آپ علیہ رحمۃ الرحمن نے ان سوالات کے جوابات قرآن وحدیث اور کثیرکُتُبِ فقہیہ کی روشنی میں محققانہ انداز میں عطا فرما کر حقِ تحقیق ادا کردیاجبکہ اسی کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت جاننے میں اہلِ علم حضرات عرصہ دراز سے متَذَبذِب ومتَرَدِّد تھے سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کے ان تحقیقی جوابات کی روشنی میں وہ اشکالات بھی رفع ہو گئے ۔

    بہرحال چند ہم عصر علماء نے بھی کرنسی نوٹ سے متعلق سوالات کے جوا بات دیے لیکن ان کی تحقیق قوا نینِ شرعیہ کے پیش نظرناقص و کمزورتھی۔

     چنانچہ سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمۃ نے اس ''رسالے'' میں ان کے بیان کردہ ضعیف دلائل کاتعاقب فر ما کر حکم شرعی خوب اچھے انداز میں واضح فرمادیا۔
Flag Counter