میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کہیں شیطان یہ وسوسہ نہ ڈالے کہ مار نا اور جِلانا تو صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی کا کام ہے کوئی بندہ یہ کیسے کرسکتا ہے؟ تو عرض یہ ہے کہ بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی فاعلِ حقیقی ہے مگر وہ اپنی قدرتِ کامِلہ سے جس کو چاہتا ہے اختیارات عطا فرماتا ہے۔ دیکھئے !بے جان کو جان بخشنا اللہ عَزَّوَجَلّ َکا کام ہے، مگراللہ عَزَّوَجَلَّ کے دیئے ہوئے اختیارات سے حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ علٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بھی ایسا کرتے تھے۔ چُنانچِہ پارہ 3 سورہ اٰلِ عمران آیت نمبر49میں ہے: