اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں:
(۱)تعمل (۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخاذ(۵)بلو غ(۶)سلب مأخذ (۷)قطع مأخذ(۸)اعطائے مأخذ (۹)تدریج(۱۰) صیر و ر ت(۱۱) تحول (۱۲) مبالغہ(۱۳)تعدیہ(۱۴)تصییر(۱۵)تحویل(۱۶)قصر(۱۷) تخلیط (۱۸) وقوع (۱۹) اطعام مأخذ(۲۰)الباس مأخذ (۲۱)اخراج مأخذ(۲۲)نسبت بمأخذ
(۱)۔۔۔۔۔۔تَعَمُّلْ:
مثال معنی مأخذ مدلولِ مأخذ
سَفَّدَ زَیْدٌ اللَّحْمَ زید نے گوشت بھوننے کے لئے سیخ میں پرویا سَفُّوْدٌ سیخ جس پر گوشت بھوناجاتاہے۔
اس مثال میں فاعل (زید )مأخذ( سیخ )کو گوشت بھوننے کے کام میں لایاہے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مُوَافَقَتْ:باب تفعیل درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:
۱۔موافقت سَمِعَ یَسْمَعُ: باب تفعیل کا باب سمع یسمع کے ہم معنی ہونا۔جیسے: