جوان کے ابواب ملحق بہا میں پائے جاتے ہیں، نیز ابواب ملحقہ میں ان معانی کے علاوہ مبالغہ بھی پایاجاتاہے۔مثلا''تدحرج''(لڑھکنا)میں ایک خاصہ لزوم ہے تو''تجلبب'' (بہت چادراوڑھنا)(ملحق بـ '' تدحرج'') میں بھی لزوم پایاجارہاہے، نیز اس میں مبالغہ بھی ہے۔وعلی ہذا القیاس۔
(۔۔۔۔۔۔نقشہ جات۔۔۔۔۔۔)
خاصیات کو یاد کرنااوریاد رکھناایک دشوار کام ہے ،طلبہ کی اس دشواری کو دور کرنے کے لئے درج ذیل نقشہ دیاجارہا ہے جس میں تمام ابواب کی خاصیات کو ایک ایسی ترتیب سے لکھاگیاہے کہ تمام ابواب کی خاصیات جو متفق تھیں یعنی ایک سے زیادہ ابواب میں پائی جاتی تھیں انہیں ابتداء میں لکھاگیا ہے ،مثلا درج ذیل ترتیب کے مطابقضَرَبَاورنَصَرَ کی ابتداءی 14 خاصیات ایک ہی ہیں پس جو طالب علم ضَرَبَ کی یہ 14 خاصیات یاد کرلے گا اسے نَصَرَکی 14، فَتَح َکی 11 سَمِعَ کی 15ورکَرُمَ کی 3 خاصیات خودبخودیادہوجائیں گی۔ علی ھذاالقیاس ہر باب کی خاص ترتیب رکھی گئی ہے۔