Brailvi Books

کرسچن مسلمان ہوگیا
26 - 28
اجازات سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادری سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عزوجل)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت) 

مَدَ نی مشورہ :    جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے وجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطا نی رکاو ٹ :مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعےحضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کریگا۔ آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔

شَجَرہِ عطاریہ :     اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بہت ہی پیارا''شجرہ شریف ''بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں برَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہے،نیزجا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہے، اسی طرح کے اور بھی ''اَوراد''لکھے ہیں۔اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں،جو امیرِ