Brailvi Books

کراماتِ فاروقِ اعظم
39 - 48
پانے ، دل میں صَحابۂ کِرام واولیاء عُظام  رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی مَحَبَّت جگانے ، نیک صُحبتوں سے فیض اُٹھانے ، نَمازوں اور سنّتوں کی عادت بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں کی تربیَّت کیلئے سفَر اختیار کیجئے اورکامیاب زندَگی گزارنے اور اپنی آخِرت سنوارنے کیلئے  روزانہ’’ فکرِ مدینہ‘‘ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کے ابتِدائی 10 دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ہر دلعزیز مَدَنی چینل کے سلسلے دیکھئے ۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ اپنے دل میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مُقَرَّبِین و صالِحین کیمَحَبَّت کو دن بدن بڑھتا ہوا محسوس فرمائیں گے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضْل و کَرَم سے اِن نُفُوسِ قُدسِیَّہ کا فیضان اور اِن کی نظرِشفقت شاملِ حال ہو گی ۔  ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہارپیش کی جاتی ہے چُنانچِہثناخوانِ رسولِ مقبول، بُلبلِ روضۂ رسول، مدّاحِ صحابہ وآلِ بُتُول، گلزارِ عطّارؔ کے مُشکبار پھول، مبلِّغ دعوتِ اسلامی الحاج ابو عُبید قاری حاجی مشتاق احمد عطّاری  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی وفات سے چند ماہ قَبل مجھے ( سگِ مدینہعُفِیَ عَنْہ کو )  کسی اسلامی بھائی نے ایک مکتوب اِرسال کیا تھا، اُس میں انہوں نے بَقسم اپنا واقِعہ کچھ یوں تحریر کیا تھا :  میں نے خواب میں اپنے آ پ کوسُنہری جالیوں کے رُوبرو پایا، جالی مبارَک میں بنے ہوئے تین سوراخ میں سے ایک سوراخ میں جب جھانکا تو ایک دلرُبا منظر