Brailvi Books

کراماتِ فاروقِ اعظم
24 - 48
لوگوں کی اجازت سے بَیتُ المال سے شہد لینا
     حضرتِ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک بار بیمار ہوئے ، طبیبوں نے علاج میں شَہْد تجویز کیا ، بیتُ المال میں شہد موجود تھا لیکن مسلمانوں کی اجازت کے بِغیرلینے پر راضی نہ تھے ، چُنانچِہ اِسی حالت میں مسجِد میں حاضِر ہوئے اور مسلمانوں کو جَمْع کر کے اجازت طلب کی، جب لوگوں نے اِجازت دی تو اِستِعما ل فرمایا ۔ (طبقاتِ ابنِ سعد ج۳ ص۲۰۹) 
مَسلسَل روزے رکھتے 
	حضرت ِسیِّدُناابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  : حضرتِ سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وِصال سے دو سال تک لگا تار روزے رکھتے رہے ۔ دوسری روایت میں ہے  : بَقَرہ عیدو عیدُ الفِطْر اور سفر کے علاوہ حضر ت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مسلسل روزے رکھتے تھے ۔           (مناقب عمر بن الخطاب لابن الجوزی ص۱۶۰)
سات یا نو لُقمے 
	حضرتِ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ 7 یا9 لقموں سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے تھے ۔ (اِحیاءُ  الْعُلومج۳ص۱۱۱)
 اونٹوں کے بدن پر تیل مل رہے تھے 
	 حضرتِ سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک مرتبہ صدقے کے اونٹوں کے بدن پر قَطران(یعنی تیل )مل رہے تھے ، ایک شخص نے عرض کی  :  حضرت! یہ کام کسی غلام سے کروا لیتے ! جواب دیا  : مجھ سے بڑھ کر کون غلام ہو سکتا ہے ، جو شخص مسلمانوں کا والی ہے وہ