Brailvi Books

کراماتِ فاروقِ اعظم
16 - 48
اصلاح ہو جائے ، میں نے یہ محسو س کیا کہ بَہُت سے لوگ اِن شادی بِیاہ اور دیگر فُضول رَسموں سے بیزار تو ہیں مگربرادَری کے طعنوں اور اپنی ناک کٹنے کے خوف سے جس طر ح ہوسکتا ہے قرض لے کر ان جاہِلانہ رَسموں کو پورا کرتے ہیں ۔  کوئی توایسا مردِ مُجاہِد ہوجو بِلا خوف وخَطَر ہر ایک کے طعنے برداشت کر کے تمام ناجائز وحرام رَسموں پرلات مار دے اور سنّتِ سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو زندہ کر کے دکھا دے کہ جو شخص سُنّتکو زندہ کرے اُس کو 100 شہیدوں کا ثواب ملتا ہے ۔  کیونکہ شہید تو ایک دَفْعَہ تَلوار کا زخْم کھا کر دنیا سے پردہ کر جاتا ہے مگر یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نیک بندہ عمر بھر لوگوں کی زَبانوں کے زَخْم کھاتا رہتاہے ۔ واضِح رہے کہمُرَوَّجہ  رَسمیں دو قِسْم کی ہیں  :  ایک تو وہ جو شرعاً نا جائز ہیں ۔  دوسری وہ جو تباہ کُن ہیں اوربَہُت دَفْعَہ اُن کے پورا کرنے کے لئے مسلمان سُودی قرض کی نُحوست میں بھی مُبتَلا ہوجاتا ہے  ۔ حالانکہ سُودکا لین دین گناہِ کبیرہ ہے اور یوں یہ رُسُومات بَہُت ساری آفات میں پھنسا دیتی ہیں ، اِن سے دُوری ہی میں عافیت ہے ۔ (اِسلامی زندَگی ص۱۲تا ۱۶ بتَصَرُّف)
 (غلط وقبیح رسومات کے نقصانات جاننے اور اِن کے علاج کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے ’’مکتبۃ المدینہ‘‘ کی کتاب ’’اسلامی زندَگی‘‘ ہد ِیّۃً حاصل کرکے مطالعہ فرمایئے )
شادیوں میں مت گنہ نادان کر		خانہ بربادی کا مت سامان کر
چھوڑ دے سارے غَلَط رَسْم ورواج		سنّتوں پر چلنے کا کر عَہْد آج
خوب کر ذِکْرِ خدا و مصطَفٰے 		دل مدینہ اُن کی یادوں سے بنا	(وسائلِ بخشش ص ۶۷۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد