| کراماتِ صحابہ |
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں اسلامی حکومت کی حدود میں بہت زیادہ توسیع ہوئی اور افریقہ وغیرہ بہت سے ممالک مفتوح ہوکر خلافت راشدہ کے زیر نگیں ہوئے ۔ بیاسی برس کی عمر میں مصر کے باغیوں نے آپ کے مکان کا محاصرہ کرلیا اور بارہ ذوالحجہ یا اٹھارہ ذوالحجہ ۳۵ھ جمعہ کے دن ان باغیوں میں سے ایک بدنصیب نے آپ کو رات کے وقت اس حال میں شہیدکردیا کہ آپ قرآنِ پاک کی تلاوت فرما رہے تھے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خون کے چند قطرات قرآن شریف کی آیت
فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ(1)
پر پڑے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جنازہ کی نماز حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں مدفون ہیں۔(2)
(تاریخ الخلفاء وازالۃ الخفاء وغیرہ)
کرامات
زنا کار آنکھیں
علامہ تاج الدین سبکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی کتاب"طبقات"میں تحریرفرمایا ہے کہ ایک شخص نے راستہ چلتے ہوئے ایک اجنبی عورت کو گھور گھور کر غلط نگاہوں سے دیکھا۔ اس کے بعد یہ شخص امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اس شخص کو دیکھ کر حضرت امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہایت ہی پر
1…ترجمہ کنزالایمان: تو اے محبوب عنقریب اللہ انکی طرف سے تمہیں کفایت کریگا۔(پ۱، البقرۃ:۱۳۷)
2…تاریخ الخلفاء، الخلفاء الراشدون، عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ، ص۱۱۸، فصل فی خلافتہ، ص۱۲۲،۱۲۷۔۱۲۹ملتقطاً والاکمال فی اسماء الرجال، حرف العین،
فصل فی الصحابۃ، ص۶۰۲ وازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، مقصد دوم، اما مآثر امیرالمؤمنین عثمان بن عفان، ج۴،ص۳۶۷