| کراماتِ صحابہ |
(۴)مشائخ نقشبندیہ(نقشبندی بزرگوں کا سلسلہ وارتذکرہ) (۵)روحانی حکایات (دوحصے) (۶)ایمانی تقریریں (۷)نورانی تقریریں (۸)حقانی تقریریں (۹)عرفانی تقریریں (۱۰)قرآنی تقریریں (۱۱)سیرۃ المصطفیٰ (۱۲)نوادرالحدیث(چالیس حدیثوں کی عمدہ اورمفید شرح) (۱۳)کرامات صحابہ (۱۴)جنتی زیور (۱۵)قیامت کب آئے گی۔
تمام کتابیں متعدد بار طبع ہوکر اہل ذوق کے لیے تسکین کا سامان بن چکی ہیں اورخاص بات یہ ہے کہ اس وقت بھی آپ کی تمام کتابیں بآسانی مل جاتی ہیں ۔ کوئی بھی کتاب نایاب اورمشکل الحصول نہیں، خود ہی اپنے اہتمام سے طبع کراتے اورشائع فرماتے ہیں ۔کتابت وطباعت کا معیار بھی عام کتابوں سے بہتر ہے جوکہ مقبولیت کی ایک خاص و جہ ہے ۔ آپ کی تقریروتصنیف میں مفید لطائف کی خاصی آمیزش ہوتی ہے جو عوامی دلچسپی کا باعث ہے۔
حج وزیارت
۱۳۷۸ھ مطابق ۱۹۵۹ء میں حج کعبہ وزیارت مدینہ طیبہ کا عزم کیا اورشاد کام ہوئے اورپوری صحت وتوانائی کے ساتھ تمام ارکان کی ادائیگی سے سرفراز ہوئے ۔ جدہ میں آپ کے برادرطریقت الحاج عبدالحمیدکے مکان پر محفل وعظ کا انعقاد ہوا جس میں