Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
133 - 342
کیونکہ مجھ کو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بد دعا لگ گئی ہے ۔(1)
 (حجۃ اللہ علی العالمین،ج۲،ص۸۶۵بحوالہ بخاری ومسلم وبیہقی)
دشمن صحابہ کا انجام
    ایک شخص حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی شان میں گستاخی وبے ادبی کے الفاظ بکنے لگا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم اپنی اس خبیث حرکت سے باز رہو ورنہ میں تمہارے لئے بد دعا کردوں گا۔ اس گستاخ وبے باک نے کہہ دیا کہ مجھے آپ کی بد دعا کی کوئی پرواہ نہیں ۔ آپ کی بددعا سے میرا کچھ بھی نہیں بگڑ سکتا ۔یہ سن کر آپ کو جلا ل آگیا اورآ پ نے اس وقت یہ دعا مانگی کہ یا اللہ!عزوجل اگر اس شخص نے تیرے پیارے نبی کے پیارے صحابیوں کی توہین کی ہے تو آج ہی اس کو اپنے قہر وغضب کی نشانی دکھادے تاکہ دوسروں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔ اس دعا کے بعد جیسے ہی وہ شخص مسجد سے باہر نکلا تو بالکل ہی اچانک ایک پاگل اونٹ کہیں سے دوڑتا ہواآیا اوراس کو دانتوں سے پچھاڑدیا اوراس کے اوپر بیٹھ کر اس کو اس قدر زور سے دبایا کہ اس کی پسلیوں کی ہڈیاں چور چور ہوگئیں اوروہ فوراً  ہی مرگیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ دوڑدوڑکر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مبارک باد دینے لگے کہ آپ کی دعا مقبول ہوگئی اورصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا دشمن ہلاک ہوگیا۔(2)
 (دلائل النبوۃ، ج۳،ص۲۰۷وحجۃ اللہ علی العالمین ،ج۲،ص۸۶۶)
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثالث 

فی ذکر جملۃ جمیلۃ...الخ، ص۶۱۵

2۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، باب ماجاء فی دعاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لسعد بن ابی وقاص...الخ، ج۶، ص۱۹۰
Flag Counter