Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
102 - 342
ہوئے اور۲۱رمضان شب یکشنبہ آپ کی شہادت ہوئی ۔واللہ تعالیٰ اعلم

    آپ کے بڑے فرزند ارجمند حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کو دفن فرمایا۔(1)(تاریخ الخلفاء، وازالۃ الخفاء وغیرہ)
کرامات
قبروالوں سے سوال وجواب
    حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ امیرالمؤمنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں گئے تو آپ نے قبروں کے سامنے کھڑے ہوکر باآواز بلند فرمایا کہ اے قبروالو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
کیا تم لوگ اپنی خبریں ہمیں سناؤ گے یا ہم تم لوگوں کو تمہاری خبریں سنائیں؟ اس کے جواب میں قبروں کے اندر سے آواز آئی:
''وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ''
اے امیر المؤمنین! رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ ہی ہمیں یہ سنائيے کہ ہماری موت کے بعد ہمارے گھروں میں کیا کیا معاملات ہوئے ؟حضرت امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اے قبر والو! تمہارے بعد تمہارے گھروں کی خبر یہ ہے کہ تمہاری بیویوں نے دوسرے لوگوں سے نکاح کرلیا اور تمہارے مال ودولت کو تمہارے وارثوں نے آپس میں تقسیم کرلیا اور تمہارے چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہوکر دربدر پھر رہے ہیں اورتمہارے مضبوط اور اونچے اونچے محلوں میں تمہارے دشمن آرام اورچین کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ اس
1۔۔۔۔۔۔تا ریخ الخلفاء،الخلفاء الراشد ون،علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ،ص۱۳۲واسد الغابۃ، 

علی بن ابی طالب،ج۴،ص۱۲۸۔۱۳۲ملتقطاً وازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، مقصد 

دوم،امامآثرامیرالمؤمنین وامام اشجعین اسداللہ...الخ،ج۴،ص۴۰۵ملتقطاًومعرفۃ

الصحابۃ،علی بن ابی طالب، الحدیث:۳۲۱،۳۲۳،۳۲۵، ج۱، ص۱۰۰ملتقطاًوغیرہما
Flag Counter