میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ (شعبہ درسی کتب)کی طرف سے ایک اور کتاب ''کامیاب طالب علم کون؟'' آپ کے سامنے ہے ۔ اس مختصر کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق ایک طالبُ العلم سے ہوسکتا ہے مثلاًحصول ِ علم میں کیا نیت ہونی چاہیے ؟ اسباق کا مطالعہ کس طرح کرنا چاہیے؟عربی عبارت پر اعراب کس طرح جاری کئے جائیں ؟ سبق یاد کس طرح کیا جائے ؟ اپنے اساتذہ ، جامعہ کی انتظامیہ اور والدین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہونی چاہیے؟
اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص طلبہ کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر ثواب ِ جاریہ کے مستحق بنئے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔