Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
19 - 68
    (۴۱)اگر مجھ سے نادانستہ طور پر کسی کی حق تلفی ہوگئی تو معافی مانگنے میں دیر نہیں کروں گا ۔

    (۴۲)غم زدہ اسلامی بھائی کی غم خواری کروں گا ۔

     (۴۳)بیمار اسلامی بھائی کی عیادت کروں گا۔

     (۴۴)آپس میں ناراض ہوجانے والے اسلامی بھائیوں میں صلح کروانے کی کوشش کروں گا ۔

    (۴۵) اگر کسی اسلامی بھائی کو مالی مدد کی ضرورت ہوئی تو استاذ صاحب کے مشورے یا ان کے ذریعے سے اس کی مالی مدد کر کے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کا ثواب لوں گا ۔

    (۴۶)اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کروں گا ۔

     (۴۷) اگر ممکن ہوا تو کھانے وغیرہ کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا ۔

    (۴۸،۴۹) اگر کبھی تنگ دستی نے آگھیرا تو بھی بلاضرورتِ شرعی کسی سے سوال نہیں کروں گا بلکہ ایسی صورت میں قرض لے کر اپنی مشکل حل کروں گا اور قرض حسب ِ وعدہ واپس بھی لوٹا دوں گا ۔

    (۵۰) اپنا وقت فضول کاموں میں ضائع نہیں کروں گا بلکہ پڑھائی اور مدنی کاموں میں مشغول رہوں گا ۔

    (۵۱)اپنے علم پر عمل کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کروں گا ۔ 

    (۵۲)ہرمدنی ماہ کی ابتدائی تاریخوں میں اپنا کارڈ مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں گا ۔

     (۵۳)مدنی مرکز کی طرف سے دئيے گئے جدول کے مطابق عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرتا رہوں گا ۔